124 سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کے احکامات جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 124 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی پانیوالوں میں فیصل آباد کے 19′ لاہور کے 31′ شیخوپورہ کے 7′ سرگودھا کے 13′ راولپنڈی کے 2′ گوجرانوالہ کے 10′ گجرات کے 12′ ساہیوال کے 12′ ملتان کے 4′ بہاولپور کے 3 اور ڈی جی خان کے 11 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ فیصل آباد میں انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی ملنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی رانا مغفور’ ایس ایچ او تھانہ روشن والا عمر سرفراز وڑائچ’ ایس ایچ او ساہیانوالہ محمد افضل’ انچارج سی آئی اے لائلپور ٹائون محمد صدیق چیمہ’ محمد عبداﷲ’ محمد افضل’ وقاض منیر’ ریحان علی بٹ’ بلال احمد’ سیف اللہ’ محمد حیات’ محمد شاہد’ عطر نواز’ جاوید شوکت’ غلام محی الدین’ علی عرفان جاوید’ عباس رضا اور سابق ایس ایچ او تھانہ رضا آباد ثنا جاوید اور انچارج تحفظ مرکز مدیحہ ارشاد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں