3

13سالہ لڑکا ٹرالے کے نیچے آکر جاں بحق

ماموں کانجن(نامہ نگار) 13سالہ بچہ ٹرالے کے نیچے آکر جاں بحق، مقامی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کاروائی کاآغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹھان کالونی بنگلہ چوک کے رہائشی حضرت خان کا 13سالہ بیٹا شبیر سکول سے پیدل چلتے ہوئے واپس اپنے گھر آرہاتھا کہ گھر کے قریب ہی ظفر چوک روڑ پر تیز رفتار ٹرالے کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے موقع پر پہنچ کر نیٹرالے کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ منتقل کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں