31

13پارٹیوں نے 15ماہ میں ناکام طرز حکمرانی کا75سال کا ریکارڈ توڑ دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مہنگائی کیخلاف چوک گھنٹہ گھر میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ریلوے پریم یونین کے مرکزی راہنما خالد محمود چوہدری ، تاجر راہنما اسامہ سعید اعوان،جماعت اسلامی کے نامزد امیدوان ملک معراج دین،ڈاکٹر خالد محمود فخرودیگر نے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ دھرنا میں کارکن بھاری تعداد میں شریک ہوئے۔ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ محمدمشتاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔دھرنا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ13پارٹیوں نے 15مہینوں میں ناکام طرز حکمرانی کا 75 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بدترین مہنگائی، دہشت گردی سے عوام بری طرح متاثر ہیں۔ حکومت ایک بار پھر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 144ارب 68کروڑ روپے اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کررہی ہے جبکہ عوام بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں