137سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 137 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ان کو ترقی تین سالہ پروبیشن پیریڈ کے تحت دی گئی ہے۔ ترقی پانیوالوں میں فیصل آباد کے 7′ لاہور کے 40′ راولپنڈی کے 30′ ملتان کے 21′ بہاولپور کے 9′ گجرات کے 7′ گوجرانوالہ کے 9′ ڈی جی خان کے 4′ شیخوپورہ کے 2 اور سرگودھا کے 2 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ ضلع فیصل آباد کے ترقی پانیوالوں میں نازیہ شہزادی’ رخسانہ مبین’ عمارہ اشرف’ انیلہ ظفر’ صلیحہ خالد’ نازیہ جبیں اور کامران چمن گل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں