31

14اگست کو حکومت کی معیاد ختم

اسلام آباد (بیوروچیف ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی،آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کا قیام2008ء میں عمل میں لایا گیا،جدید تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، انڈوومنٹ فنڈز سے 4 لاکھ 50 ہزار بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے گئے،آج ان میں سے ہزاروں ڈاکٹرز اور انجینئرز بن چکے ہیں،ایک وقت تھا جب ہم ہمسایہ ممالک سے مقابلہ کرتے تھے،آج ہم جگہ جگہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے ادھار مانگ رہے ہیں، یہ حکومت وقت، سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججز سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ جن کی قسمت میں اللہ نے لکھ رکھا ہے کہ وہ اپنی کوششوں سے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،اصل آزادی وہی ہے جو معاشی آزادی ہے، 70 کی دہائی میں پاکستان کی فی کس آمدنی چین سے زیادہ تھی۔ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سفر کا آغاز 2008 میں پنجاب سے شروع کیا تھا۔ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،جدید تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے آئندہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیمی فنڈ میں اضافہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں