14سالہ بچے کا قتل’ ملزم گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ پولیس تھانہ بچیانہ نے 14 سالہ بچے کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل منڈی بچیانہ کے رہائشی 14 سالہ بچے شاہ زیب کو مشہود الرحمن نے اپنے بھائی عثمان اور 1 کس نامعلوم کے ہمراہ ملکر گلے میں رسی ڈال کر قتل کرکے لاش مال مویشی حویلی میں پھینک دی تھی جس کی اطلاع پر ایس پی ٹائون ضیا الحق اور ایس ایچ او تھانہ بچیانہ عمران عامر نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا تھا پولیس نے مقتول کے بھائی ذیشان کی مدعیت میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کیخلاف درج رجسٹرڈ کیا بچے کو قتل کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کے احکامات صادر کئے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ عمران نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ قتل میں نامزد ایک ملزم مشہود الرحمن کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں