14سالہ لڑکے سے بداخلاقی کرنیوالا اوباش نوجوان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانو ا لہ ریاض اٹھوال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 1ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 214ر-ب کے رہائشی افضل علی نے پو لیس کو بتایا کہ سائل کا بیٹا عبدالر حمن گھر کے باہر کھڑا تھا اسی دوران الزام علیہان نعمان اور شعیب ساکن 266 ر-ب اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے دھمکی دے کر مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا ایس ایچ او پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لیکر مزید کا آغاز کر دیا ہے ایس ایچ او انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ بچوں کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات کی روک تھام پولیس کی اولین ترجیح ہے ایسے واقعات میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں