14سال قبل دیہاتی کا قتل قاتل بیٹا ‘بیٹی اور داماد نکلے

جڑانوالہ (نامہ نگار)14سال قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی باقیات گھر کے کمرے سے برآمد قاتل حقیقی بیٹا،بیٹی اور داماد نکلا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ 126 گ ب شہروآنہ میں 14 سال قبل گھریلو جھگڑا کے دوران صدیق مسیح کو اسکی حقیقی بیٹی صائمہ حقیقی بیٹے رفیق اور داماد مقبول نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور نعش گھر کے کمرے میں گڑھا کھود کر دفنا دی اور رشتہ داروں کو ظاہر کیا گیا کہ صدیق نشہ کرتا ہے جو گھر سے نکل گیا ہے اور مل نہیں رہا۔ جس کے بعد ایس ایچ او یوسف سپرا نے شراب فروخت کرنے کے الزام میں میں لاپتہ ہونیوالے صدیق کے بیٹے رفیق کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ شراب فروخت نہیں کرتا ہے بلکہ اس نے اپنے باپ کو 14 سال قبل قتل کرکے اسکی لاش کو گھر کے کمرے میں دفن کر دیا تھا جس پر ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کے کمرے میں کھدائی کروائی تو ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہو گیا۔جس پر ایچ ایس او یوسف سپرا نے کاروائی کرتے ہوئے ساتھی ملزمان مقتول کی بیٹی اور داماد کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں