14ویں رشید ڈی حبیب گالف ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں احمد بیگ کی برتری

کراچی(بیوروچیف) بینک الحبیب کا 14واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے دو شدید رانڈز کے بعد رائل پام لاہور کے احمد بیگ نے مستقل مزاجی اور مہارت کا نمایاں مظاہرہ کرتے ہوئے، 135 (9انڈر پار) کے مجموعی اسکور کے ساتھ لیڈر بورڈ پر سبقت حاصل کی۔ بیگ پچھلے سال سے اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔ راولپنڈی کے محمد منیر اور کراچی کے محمد زبیر 137(7انڈر پار) کے مشترکہ اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسرے دن کے اختتام پر 141(3انڈر پار) کے مشترکہ اسکور کے ساتھ حمزہ تیمور امین، طلعت اعجاز اور مدثر اقبال چوتھے نمبر پر رہے۔کھیل کے دو رائونڈ باقی ہیں اور ٹائٹل کی دوڑ اب بھی جاری ہے۔ دوسرے دن کے کٹ کے بعد، 52پروفیشنل گالفرز تیسرے رائونڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 32سینئر پروفیشنل اور 23جونیئر پروفیشنل آج 8فروری کو اپنا پہلا رائونڈ کھیلیں گے۔بینک الحبیب کا رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل گالف ٹورنامنٹ پاکستان کے گالفنگ کیلنڈر کی ایک اہم چیمپین شپ ہے جو گالف کے فروغ میں بہترین کارکردگی کو فروغ دیتی ہے۔ چیمپئن شپ 9فروری 2025کو اختتام پذیر ہوگی جب فائنل رائونڈ حتمی فاتح کا تعین کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں