35

14 سینیٹرز 25 کروڑ عوام کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے

فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے راہنمااورامیدواراین اے102سردارظفرحسین خان نے ایونِ بالا میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ14 سینیٹرز 25کروڑ عوام کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے،اداروں کا فرض ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ اس قرارداد کا نوٹس لیں، قرارداد کی منظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اور توہینِ عدالت ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن التوا کے حق میں سینٹ قراداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے، جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا، بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں