33

14 افغانی دہشتگردی میں ملوث

اسلام آباد(بیوروچیف)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے26واقعات’14میں افغان شہری ملوث، میانوالی کے افسوس ناک واقعے میں بھی افغان شہری ہی ملوث ہوگا۔ سینٹ داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہونے والے 26 واقعات میں سے 14 میں افغان شہری ملوث ہیں۔4 لاکھ کے قریب لوگ واپس جاچکے ہیں،سرحدی علاقہ چمن میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے ایک ہفتہ میں میکنزم بنا لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں