15جنوری سے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگایا جائے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے غیرجمہوری اور عوام دشمن بلدیاتی نظام کے خلاف ملک گیر عوامی ریفرنڈم کیلئے بھرپور تیاریوں کاآغاز کردیا ہے۔ ریفرنڈم 15 جنوری سے18جنوری تک جاری رہے گا۔ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے ضلع بھرمیں مختلف زونزمیںہنگامی دورے کرکے ارکان وکارکنان سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔اس موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ 15جنوری سے چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگایا جائیگا جہاں کارکنان شہریوں، تاجروں اورموثرافراد سے ووٹ کاسٹ کروائیں گے۔جمعہ16جنوری کو شہربھرکی مرکزی مساجد کے سامنے کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ اگلے دودن ضلع بھرکی مارکیٹوں،رہائشی علاقوںمیں موبائل کیمپس کے ذریعے عوام سے رائے لی جائے گی اور ووٹ کاسٹ کروائے جائیںگے۔ ریفرنڈم کیلئے مرکزی، اور صوبائی سطحوں پر آزاد ریفرنڈم کمیشن بنیں گے۔محبوب الزماںبٹ نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن کی کال پرملک بھر میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اور با اختیار بلدیاتی نظام کے حق میں پرامن جمہوری تحریک کا آغاز ہوچکاہے۔بلدیاتی قانون جمہوریت پر شب خون ہے،اس کے خلاف عدالت بھی گئے ہیں اور ریفرنڈم کے بعد اسمبلی کے گھیراؤ کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بااختیار بلدیاتی نظام شہریوں کا آئینی، جمہوری حق ہے۔ پنجاب اور وفاق کا بلدیاتی انتخاب سے بار بار فرار اور بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم نے اسے کالا قانون بنادیا ہے۔ صوبائی حکومت ضلعی، میٹروپولیٹن، سٹی کارپویشنز بحال کرتے ہوئے پنجاب کے عوام کو بیورو کریسی کے آہنی پنجے سے آزاد کرے ۔ا نوکرشاہی راج کو ختم کرنا پڑے گا، بدل دو نظام تحریک بھرپور طریقے سے جاری رہے گی، عوام نے ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ قومی انتخابات میں دیکھ لیاہے، حکومت نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام با اختیار بلدیاتی نظام کی تحریک میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں