25

15سالہ طالبہ کی سکول میں فائرنگ’ٹیچر اور طالبعلم ہلاک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن کے سکول میں15سالہ طالبہ کی فائرنگ سے ٹیچر اور نوجوان طالب علم ہلاک ہو گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ونسکونسن کے علاقے میڈیسن کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالبہ نٹالی رپنا نے اسکول ہال میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور طالب علم ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔حملہ آور طالبہ نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس نٹالی رپنا کے والد سے رابطے میں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں