15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں مذہبی مقامات، علمائ، عبادت گاہیں،پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا اور اعلان جنگ کرنا شرعا ناجائز اور حرام ہے۔ حکومت کا 15مارچ کو اسلام فوبیا سے نبٹنے کے عالمی دن کو بطور ”یوم تحفظ ناموس رسالتۖ ”منانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان اس حکومتی اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حکومت کے اس اعلا ن کے مطابق مرکزی علماء کونسل پاکستان تمام صوبوں میں15مارچ کو ”یوم تحفظ ناموس رسالتۖ ”منائے گی۔پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائی صدور کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دنیا بھر میں اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے سلسلہ میں 15مارچ کو” یوم تحفظ ناموس رسالتۖ” انتہائی احسن انداز میں منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں