15 اپریل سے لالہ موسی اور سرگودھا کے درمیان نئی ٹرین کا اجرا

سرگودھا (بیورو چیف) محکمہ ریلوے کی جانب سے 15 اپریل سے لالہ موسی اور سرگودھا کے درمیان نئی ٹرین کا اجرا کیا جا رہا ہے یہ ٹرین قبل ازیں لالہ موسی سے براستہ منڈی بہاولدین ملکوال پنڈ دادن خان تک چلتی تھی اب اس کا روٹ لالہ موسی سے براستہ ملکوال سرگودھا کر دیا گیا ہے جو 15 اپریل سے باقاعدہ طور پر چلنا شروع ہو جائے گی یہ ٹرین لالہ موسی سے صبح چھ بجے روانہ ہوگی جو 10 بج کر 40 منٹ پر سرگودھا پہنچے گی اور سرگودھا سے دن سوا 11 بجے روانہ ہوگی جو ملکوال پنڈ دادن خان سے ہوتی ہوئی لالہ موسی جائے گی اس سلسلہ میں پاکستان ریلوے کے سنئیر آفیسر نوید مبشر وڑایچ نے بتایا کہ اس ٹرین کے اجراء سے سرگودھا اور لالہ موسی کے درمیان مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی جبکہ جلد محکمہ ریلوے سرگودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو بھی بحال کرنے جا رہا ہے اسی طرح سرگودھا کے شہریوں کا درینہ مطالبہ سپر ایکسپریس کی بحالی پر بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ وہ انشائاللہ تمام ایسی ٹرینیں جو شہریوں کے لیے ضروری ہیں ان کا اجر کیا جا رہا ہے اس میں ساندل ایکسپریس سرگودھا سے ملتان اور سپر ایکسپریس سرگودھا سے کراچی کے درمیان چلانے کے حوالہ سے بھی پیشرفت جاری ہے اور اس سلسلہ میں سرگودھا کے ارکان اسمبلی کی وزرا سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد عوام کو خوشخبری ملے گی نوید مبشر وڑائچ نے بتایا کہ یہی نہیں بلکہ لالہ موسی براستہ چنیوٹ شاہینہ اباد سرگودہ ملکوال منڈی بہاولدین لالہ موسی دھماکہ ایکسپریس کو بھی چلانے کے لیے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں