35

15 روز قبل دلہا بننے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

گوجرہ ( نا مہ نگار )مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو ئو ں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نو جوا ن کو قتل کر دیا ۔ ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 93 ج ب کا رضوا ن عرف نکو موٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر گا ئو ں سے اڈا دوا کھڑی جارہا تھا جب وہ چک نمبر 92 ج ب کے قریب پہنچا تو پیچھے سے مو ٹر سا ئیکل سواردو ڈا کو آ گئے جنہو ں نے اس سے نقدی چھیننے کی کو ش کی جس پر اس نے مز احمت شروع کردی تو ڈاکوئو ں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ڈا کو اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے رضوان شدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردی اور پو سٹ مارٹم کروا نے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اوردو نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلا ش شروع کردی ہے ۔ مقتول نوجوا ن رضوا ن کی 15 یو م قبل شا دی ہوئی تھی نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا جس سے ہر آ نکھ آ شکبار ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں