1500واں جشن میلاد النبیۖ،یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنیکی تجویز

کراچی ( بیو رو چیف )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہبازشریف کو اہم خط لکھ کر 1500ویں جشن ولادت رسول ۖکے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویزدیدی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہبازشریف کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ حضوراکرم ۖکی سیرت کو خراجِ عقیدت ہوگا، یہ اقدام قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید بنے گا۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے خط میں حضوراکرم ۖکے 1500ویں ولادتِ باسعادت کے عظیم موقع کو قومی سطح پر منانے کی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ و سکہ آئندہ نسلوں کے لئے پیغام محبت و امن اور عالم اسلام میں مثبت پیغام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں