16سال تک کے بچوں پر انٹرنیٹ پر پابندی کی تجویز

لاہور (بیوروچیف) اسلامی نظریاتی کونسل نے 16سال تک کی عمر کے بچوں پر انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے، 16 سال کے بعد بھی بچوں کو وہ چیزیں دیکھنے سے دور رہنا چاہیے، جس کو اگر وہ دیکھیں گے تو وہ دیکھنا گناہ کے زمرے میں آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مرد نہیں، عورت ہی عورت کی دشمن ہے، اسلام میں خواتین کو دیئے گئے حقوق میں کہیں نا انصافی نہیں، عورت کو جتنے حقوق اسلام نے دیے ہیں اس سے پہلے اتنے حقوق نہیں تھے۔علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکا کے بعض مطالبات شریعت کے خلاف ہیں، جو کوئی لڑکی دلہن بن کر کسی گھر میں آتی ہے تو اس کے ساتھ جو سلوک رواں رکھا جاتا ہے وہ سسر کی طرف سے نہیں بلکہ ساس کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ بڑھتا جاتا ہے، یہاں تو عورت ہی عورت کی دشمن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں