16سال قبل مخالف کو قتل کرنیوالے تین اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم کے دوران تھانہ بلوچنی کے ایس ایچ او میاں عدیل مصطفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر 16سال سے مطلوب قتل کے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بلوچنی میاں عدیل مصطفی نے بتایا کہ سابقہ دشمنی کی بناء پر 16سال قبل ملزمان نادر علی’ کامران اور فیصل نے مخالف مراتب علی کو موت کے گھاٹ اتار کر روپوش ہو گئے تھے اور عدالت سے بھی پولیس نے اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔ تاہم ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اشتہاری ملزمان نادر علی’ کامران اور فیصل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا 16سال سے قتل کے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں