49

16سے زائد امیدوار بیک وقت قومی و صوبائی نشستوں پر کامیاب

لاہور(بیوروچیف)انتخابات2024میں ایک درجن سے زائد امیدوار بیک وقت قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ان دوہری نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی قومی و صوبائی اسمبلی میں سے کسی ایک نشست پر حلف اٹھانے کے بعد 16 سے زائد خالی نشستوں پر اگلے60 دنوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ن لیگ 8،پی پی 3، PTIحامی 2، ق لیگ ، IPP، بی این پی کو ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا، سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی خالی کردہ 8نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی3، پی ٹی آئی کی2، ق لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔سربراہ مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف قومی وصوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، انہیں 3 نشستیں چھوڑنا پڑیں گی۔ اسی طرح حمزہ شہبازشریف، مریم نواز، رانا تنویر حسین، احسن اقبال قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے بیک وقت کامیاب ہوئے ۔ نون لیگ کے اویس لغاری صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پرکامیاب ہوئے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی دو میں سے ایک، ڈاکٹر عذرا پلیجو تین میں سے دو۔ ق لیگ کے چودھری سالک حسین، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ ، علی امین گنڈا پور اور اختر مینگل قومی وصوبائی اسمبلی کی دو ، دو نشستوں پر کامیابی کے باعث ایک ایک نشست خالی کریں گے جن پر ان کی حلف برداری کے بعد ضمنی انتخابات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں