25

16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل ، کل حلف برداری ہو گی

اسلام آباد(بیوروچیف) 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، مجوزہ شیڈول کے مطابق29فروری صبح 10 بجے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائینگے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بھی29فروری کو مجوزی نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔مجوزہ شیڈول کے مطابق 29 فروری کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں وفاق میں حکومت سازی کیلئے دو بڑی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کے بعد مجوزہ شیڈول تیار کرلیاگیا،(ن) لیگ کی جانب سے سردارایاز صادق اتحادی حکومت کی طرف سے سپیکر کے مضبوط امیدوار کیطور پر سامنے آئے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی اپنا نام دے گی ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسحاق ڈار کے چیمبر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے سینئررہنمائوں پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں مشاورت سے حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیاگیا جبکہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں