17سالہ لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر موت گلے لگا لی

کمالیہ( نامہ نگار)17 سالہ لڑکی نے گلے میں رسی ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گائوں 732 گ ب کی رہائشی 17 سالہ زاہدہ بی بی نے گلے میں رسی ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی زاہدہ بی بی کے بھائی اور والد کھیتوں میں چارہ لینے کے لیے گئے ہوئے تھے جبکہ زاہدہ بی بی کی والدہ بہو کے گھر کھانا بنا رہی تھی زاہدہ بی بی نے اپنے کمرے میں گلے میں رسی ڈال کر پنکھے کے ساتھ خود کشی کر لی ہے زاہدہ کی والدہ حفیظہ بی بی نے زاہدہ کو آوازیں دی جب دروازہ نہ کھلا تو حفیظاں بی بی شور واویلا کیا تو بھائی عدنان اور والد موقع پر اگئے جنہوں نے دروازے کی اینٹیں نکالیں جب کنڈی کھول کر اندر دیکھا تو زاہدہ پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی اور زاہدہ کی ڈیتھ ہو گئی تھی خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں