17سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل،آشنا ہی قاتل نکلا

لاہور(بیوروچیف)رائیونڈ سے 17سالہ لڑکی ثانیہ کے اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل،آشناہی قاتل نکلا، انچارج انویسٹی گیشن جمشید عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ثانیہ کو ڈنڈوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن جمشید عباس کے مطابق ملزم اور مقتولہ ثانیہ اکٹھے نجی کمپنی کی سم سیل کرتے تھے،مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں