17سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈیرے پر بیٹھے 17 سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی،وقوعہ چک نمبر 74ر-ب میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 74ر۔ب کا رہائشی 17سالہ احمد ولد شفیق اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ نوجوان بیٹے کی ہلاکت پر والدین سکتے میں آ گئے اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں