29

17مارچ کو جمعیت اہلدیث کا اجلاس

فیصل آباد ( پ ر)مرکزی جمعیت ا ہلحد یث فیصل آباد کی کابینہ کا اہم اجلاس کل 17 ما ر چ بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عصر (4.30) ضلعی دفتر زیریں مرکزی جامع مسجد اہلحدیث امین پور بازار میں زیرصدارت صوبائی وضلعی امیر علامہ عبدالرشید حجازی’زیرنگرانی ضلعی ناظم قاری محمد ارشد زیرقیادت چوہدری عمرفاروق گجر ضلعی خازن منعقد ہورہا ہے ضلعی ترجمان خالد محمود اعظم آبادی کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال وآئندہ کا لائحہ عمل’رمضان المبارک کی آمد اوراس میں کرنے کے کام’ہفت روزہ اہلحدیث میں توسیع وتنظیمی وتبلیغی پروگرامزکی ترتیب اورجماعت کومنظم ومتحرک کرنے کیلئے اہم گفتگو کی جائیگی اراکین کابینہ ودیگر ذمہ داران اپنی حاضری کویقینی بنانے کیلئے بروقت اجلاس میں شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں