19سالہ لڑکی کا قتل، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

ساہیوال(بیورو چیف)تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں 19سالہ لڑکی کا قتل،ڈی پی ا وکا سخت نوٹس،ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں 19سالہ لڑکی علیشا کو ایک شخص عمران نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کا مقدمہ تھانہ غلہ منڈی میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم مقتولہ اورا س کے گھر والے اس پر رضامند نہ تھے،ڈی پی ا ورانا طاہر رحمان نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ملزم عمران کو 24گھنٹوں میں گرفتار کرے گی،ڈی پی ا و رانا طاہر رحمان نے ڈی ایس پی سٹی ظفر وٹو کو ہدایت کی کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور انہیں اسکی پراگرس سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں