19سے 21فروری تک بارشوں کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا محکمہ موسمیات کے مطا بق 19سے 21فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ 19سے 21فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں