37

19 محرم الحرام کو جامع مسجد مدنی میں محفل پاک ہو گی

صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد مدنی میں حسب سابق 19 محرم الحرام1445 ہجری کو بعد نماز مغرب ایک سالانہ محفل پاک منعقد ہو رہی ہے ۔پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد ذیشان المجتبیٰ ضیاء الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ والٹن شریف لاہور تشریف لائیں گے۔قاری خادم بلال آف گوجرانوالہ تلاوت قرآن پاک،نعت شریف اور مقامی نعت خوان ملک محمد انور نگینہ،قاسم چشتی محفل پاک میں گلدستہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔سابق صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر محمد سعید الحسن شاہ کی آمد بھی متوقع ہے۔علمائے کرام شہادت امام عالی مقام امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی شہادت پر خطاب فرمائیں گے۔محفل پاک کے بانی ڈاکٹر عبد المجید اختر نے اہل اسلا م سے شرکت کی اپیل کی ہے۔لنگر شریف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں