27

19 چوکیوں کی رپورٹ جمع نہ ہونے پر ایس ایچ اوز’ محرران کی طلبی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی طرف سے فیصل آباد کی 19چوکیات کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر شدید برہمی کا اظہار’ سی پی او نے ایس ایچ اوز کو محرران سمیت آج طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے ضلع بھر کی چوکیات کو ختم کر دیا گیا تھا تاہم ضلع فیصل آباد کی 19 چوکیات لاری اڈا’ گلفشاں کالونی’ 208 رب’ پل ڈینگرو’ منیانوالہ’ خانوآنہ’ رشیدآباد’ سبزی منڈی پینسرہ’ علی پور بنگلہ’ نوید شہید’ بھگوڑے’ مکوآنہ’ 55 رب برج’ چک ٹوران’ رحمے شاہ کنجوانی’ ظفر چوک اور کانیاں بنگلہ کی دوبارہ بحالی کیلئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھجوایا گیا تھا اور اس کے بعد ریمانڈر بھی بھجوائے گئے اور 80 روز گزرنے کے باوجود متعلقہ ایس ایچ اوز کی طرف سے جواب جمع نہ کروایا گیا۔ ایس ایچ اوز کی عدم دلچسپی پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ جس پر سی پی او نے مذکورہ چوکیات کے متعلقہ ایس ایچ اوز کو اپنے محرران کے ہمراہ آج طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں