2افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت نے 2افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن ( پی جی ایس ایچ ایف ) محمد الطاف بلوچ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا اور انہیں فوری طور پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر (اسٹیٹ لینڈ )پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن آصف الرحمان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی جی ایس ایچ ایف کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں