2المناک ٹریفک حادثات،11افراد جاں بحق،متعدد زخمی

خانپور (نامہ نگار)2ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے’رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں بس اور رکشے کے درمیان تصادم میں 6افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا’ قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اترگئی، تیز رفتاری اور دھند حادثے کی وجہ بنی۔جاں بحق افراد کی شناخت وسیم، سلیم، ہاشم، افضل، نصیر اور اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا’ جاں بحق افراد کا تعلق غازی پور سے ہے۔ ملتان میں موٹر وے شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں5مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں