2ایس ایچ اوز سمیت 3تھانیدار معطل’ ایک SHO کی تنزلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کرپشن’ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں دو ایس ایچ اوز سمیت تین تھانیداروں کو معطل جبکہ ایک کی تنزلی کر دی۔ تفصیل کے مطابق آر پی او نے دوران انکوائری اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد انسپکٹر عاصم مہیس’ ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر محمد سرفراز اور اے ایس آئی محمد امین F/1437 کو معطل کر دیا جبکہ ناقص کارکردگی اور بروقت مقدمہ کا اندراج نہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی ٹوبہ ٹی کسگنھ سب انسپکٹر محمد ندیم کی تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی بنا دیا۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ افسران کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں