2

2ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج برطرف

پشاور (نامہ نگار)پشاور ہائیکورٹ نے 2ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برطرف کردیا۔برطرف کئے گئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں مدثر شاہ ترمزی اور شیخ افضل شامل ہیں، دونوں ججز کو ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ،دونوں جوڈیشل افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں