2بدنام زمانہ منشیات فروش لاکھوں کی آئس اور ہیروئن سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبز ا دہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم چیمہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیا ت سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر لیں، مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم چیمہ نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں محمد اکرم نیازی اور محمد اویس کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد ہیروئن اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ مذکورہ منشیات فروش شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائرز کرتے تھے۔ ایس ایچ او عدیل اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ علاقہ میں کوئی منشیات فروش ان کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں