28

2بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک پاکستان کی مدد کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے 2 منصوبوں کے لیے14کروڑ97لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچا کے لیے 14 کروڑ97لاکھ ڈالرزکی فنانسنگ کی منظوری د ی ۔ ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے7کروڑ80لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں، جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی ارو شفافیت کو فروغ ملے گا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں، جن سے سیلاب سے بچا یقینی بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں