50

2بھائیوں سمیت5افراد قتل

لاہور(بیوروچیف) گاڑی سواروں کی فائرنگ سے تین سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو پراپرٹی کا تنازع قرار دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق چونگ میں کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ ایک پانچ سالہ بچہ زخمی ہوا۔جاں بحق افراد کی شناخت علی حسنین، 45 سالہ حاجی غلام مصطفی، 40 سالہ غلام مرتضی، 55 سالہ ملک خادم اور فہد کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق کار سواروں کی فائرنگ سے 5 سالہ ابوبکر بھی زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں