62

2تاجروں کو بھتہ دینے کی دھمکیاں، 1تاجر کیساتھ 35لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر اور ڈی ٹائپ کالونی پولیس دو تاجروں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کو پکڑ نہ سکی جبکہ کاروبار کا جھانسہ دیکر مقامی تاجر کو 35لاکھ سے محروم کر دیا، رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا’تھانہ صدر کے علاقہ خانوانہ چوک کے تاجر اصغر علی نے بتایا کہ اسکو فون آیا کہ جاوید بول رہا ہوں فوری طور پر 5لاکھ روپے کی رقم کا بندوبست کرو ورنہ تمہارے خاندان کو ختم کر دونگا۔ اس طرح ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ عاصم ٹائون کے رہائشی عزیز الرحمن نے بتایا کہ اسکو کال آئی کہ ڈاکٹر عادل بول رہا ہوں، فوری طور پر 10لاکھ روپے لیکر شریف چوک یوکے رینٹ پر پہنچو، رقم نہ پہنچائی تو اس کے بیوی’ بچوں کو قتل کر دونگا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ‘ مدینہ ٹائون کے رہائشی فیصل نے ریلبازار پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ریاض نے کاروبار کی غرض سے 35لاکھ روپے کی رقم حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں