9

2تاجروں کیساتھ1کروڑ کا فراڈ،نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو کنگال کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیے نے سادہ لوح شہری کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر کنگال کر دیا جبکہ دو تاجروں کیساتھ 1کروڑ کا فراڈ، ملزمان نے بدلے میں چیک دیئے جو کیش نہ ہو سکے’ 205 گ ب کے رہائشی طارق محمود نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان نے اسکو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر 20لاکھ کی رقم حاصل کی بعدازاں نوکری دلوائی نہ ہی رقم واپس کی۔ ڈجکوٹ روڈ کے احمد حسن نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم فریاد حسین نے کاروبار کی غرض سے 50لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے محمد سلیم نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم علی نے 50لاکھ روپے مالیت کے جوتے خریدے۔ بعدازاں حسب معاہدہ رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں