55

2حادثات ‘ ماں بیٹے سمیت 7جاں بحق

شیخوپورہ/ لورالائی (نمائندگان ) ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 2بچے زخمی ہو گئے ریسکیو1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ فاروق آباد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، شیخوپورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ علاوہ ازیں لورالائی میں پک اپ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے ہیںٹریفک کا افسوسناک حادثہ لورالائی کے قریب شیر جان کڈی کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، لاشوں اور 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں