24

2خواتین سمیت 3افراد قتل

فیصل آباد /جڑانوالہ /ساہیانوالہ (سٹاف رپورٹر /نامہ نگاران)غیرت کے نام پر مشتعل شوہر نے بیوی’ بھائی نے بہن اور عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے تشدد کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوںکی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق کلیم شہید کالونی میں عثمان ولد بوٹا کا ملزمان نعیم وغیرہ سے جھگڑا چل رہا تھا دوبارہ جھگڑا ہونے پر بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطرملزمان نے عثمان کوبری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاجارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگیا۔جبکہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ 232گ ب میں بدچلنی کے شبہ پر مشتعل شوہرتنویر نے فائرنگ کرکے اہلیہ عابدہ پروین کوموت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اسی طرح تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 147ر۔ب میں بری حرکات سے باز نہ آنے پر مشتعل نوجوان عادل نے 20سالہ بہن نازیہ کوگولیاں مارکرابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں