2خودکشیاں،اندھی گولی لگنے سے نوجوان لہولہان،شہری کیساتھ77لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ دو نوجوانوں نے خودکشی کر لی’ اندھی گولی لگنے سے نوجوان لہولہان’ کیمیکل ملا ملاوٹی دودھ کی گاڑی اور چربی پگھلانے والا کارخانہ پکڑا گیا، نوجوان کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایجنٹ نے شہری سے ساڑھے 77 لاکھ ہتھیا لئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی کے 25سالہ نوجوان شکیل ولد اشرف نے معاشی حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر 16سالہ لڑکے آفتاب نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب ملکھانوالہ میں اندھی گولی لگنے سے 15سالہ لڑکا احمد ولد عابد بری طرح زخمی ہو گیا۔ جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 219 رب تلیانوالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر چربی پگھلا کر جعلی آئل بنانے والا یونٹ پکڑا گیا۔ یونٹ مالک مقصود کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا جبکہ اس کے پاس انتہائی لازم سوپ فیکٹری کے ڈاکومنٹس بھی موجود نہ تھے۔ ناکہ بندی کے بعد بہاولنگر سے فیصل آباد آنیوالی کیمیکل ملا دودھ لانے والی گاڑی کو پکڑ لیا اور 8ہزار لیٹر جعلی دودھ کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ علاوہ ازیںڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی ہارون نے بتایا کہ اس کے واقف کار ایجنٹ افضل نے کہا کہ اس کے پاس برطانیہ کاورک ویزا آیا ہے اور گذشتہ برس مارچ2024ء کو وہ اس کے پاس لاہور گیا تو اس نے ساڑھے77لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو رقم ادا کرنے کے باوجود ایجنٹ نے نہ ویزا دیا اور نہ ہی بیرون ملک بھجوایا،ملزم سے رقم کی واپسی کا مطالعہ کیا تو اس نے لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں