52

2دوست 5لاکھ تاوان کیلئے اغوائ

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود سے نامعلوم افراد نے2دوستوں کو اغوا کرکے رہائی کے عوض5لاکھ روپے تاوان طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق جرانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر186رب کے رہائشی الیاس ولد ثنا اللہ نے تھانہ کھڑیانوالہ میں درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تین روز قبل شام سات بجے کے قریب میرا بھائی یسین ولد ثنا اللہ اور اسکا دوست محمد رضوان ولد مشتاق سکنہ 266رب گھر سے باہر گئے جو رات گئے تک گھر واپس نہ آئے تو اہل دیہہ سمیت انکی تلاش شروع کی لیکن وہ نہ ملے۔اگلے دن بھائی یسین کے نمبر سے کال آئی جس میں نامعلوم افراد نے کہا کہ آپ کا بھائی یسین اور اسکے دوست رضوان کو ہم نے اغوا کر لیا ہے اگر انکی واپسی چاہتے ہو تو 5لاکھ روپے لیکر صادق آباد آ جاو رقم کی عدم ادائیگی پر مغویوں کو جان سے مار دیا جائے گا۔جس پر اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔دوسری جانب تھانہ میں انسپکٹر نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش کسی کو بھی مارک نہ ہو سکی جس پر ڈی ایس پی سمیت پانچ افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تھانہ کھرڑیانوالہ نے ابتدائی طور پر کاروائی کرتے ہوئے 365ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں