45

2روزہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتۖ کانفرنس کل سے شروع

چنیوٹ(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتۖ کے زیراہتمام 42ویں سالانہ دوروزہ تاریخ سازعالمی ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر میں26اکتوبر بروزجمعرات سے شروع ہورہی ہیں اور جمعہ کے دن عصر تک جارہی رہے گی۔ضلع لاہور سمیت ملک بھر میں اس کانفرنس کی تیاری یاں عروج پر ہیں اور قافلوں کی روانگی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ضلع لاہور سے سینکڑوں گاڑیوں، بسوں،کاروں، اورمزدوں پر مشتل قافلے کانفرنس میں شریک ہونگے۔کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کے لیے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس،مولاناحافظ محمداشرف گجر، مولانا خالدمحمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، مولانا محمد حنیف، مولانا زبیر جمیل، مولانا سعید وقار، مولانا مِحمدحسین، مولانا محمدارشد کی زیرقیادت قافلے چناب نگر کانفرنس میں شریک ہونگے۔مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم کے مطابق لاہور رابطہ کمیٹی نے اچھرہ، سمن آباد، گلشن راوی، سبزہ زار، رسول پارک، مرغزارکالونی، ٹھوکرنیاز بیگ، رائے ونڈ، مانگا منڈی، چونگی امرسدھو، نشاط کالونی، باغبانپورہ، شادی پورہ، ہربنس پورہ، شاہدرہ، رانا ٹان، لنڈا بازار، ریلوے اسٹیشن، حفیظ سنٹر گلبرگ، سعدی پارک، مزنگ،رحمانپورہ،اقبال ٹان، گڑھی شاہو، مصطفی آباد، گجومتہ، کاہنہ، آراے بازار اوردیگر کئی علاقوں سے قافلے اور وفود جا رہے ہیں۔ مختلف علاقوں کے علما کرام نے علما سے گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے اور قافلوں کی صورت میں کانفرنس میں شرکت کی جائیگی۔مولانا عبدالنعیم نے بتایا کہ مرکزختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹان سے قافلہ کل جمعرات فجر کی نماز کے فوری بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتۖ لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر اور نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی دعا سے روانہ ہوگا۔قافلوں کی روانگی کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں