2روز قبل غلام محمد آباد سے لاپتہ ہونیوالے کمسن بچے کی نعش سیم نہر سے برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سے 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے کم سن بچے کی نعش چنیوٹ کے نواحی گائوں کی سیم نہر سے برآمد’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ منتقل کر دی، تحقیقات کا دائرہ وسیع۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی محمد سفیان کا کم سن 5 سالہ بیٹا محمد اذان 2 روز قبل گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ وہ اچانک لاپتہ ہو گیا، پولیس نے اغواء کی زیردفعہ 365 ت پ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تو آج صبح چنیوٹ کے چک نمبر 145 ج ب سلارے کی سیم نہر کے قریب سے معصوم محمد اذان کی نعش مل گئی، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، تھانہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او شہزاد یوسف سپرا کے مطابق ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل حقائق سامنے آئینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں