2روز میں 9لاکھ سے زائد بچو ں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوسرے روز پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ 74ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔دو روز میں 9لاکھ56ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی اور ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے باقی دو ایام میں اہداف کی تکمیل کے سرتوڑ کوششیں کی جائیں۔ضلعی افسران مانیٹرنگ کا عمل اور والدین کی آگاہی کے لئے اقدامات جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں