2روز میں1005زمینوں کے کیس نمٹادیئے گئے

لاہور(بیورو چیف) پنجاب حکومت نے 2دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹادئیے وزیر اعلی کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پراجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔2دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکارڈ کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعلی پنجاب نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے مثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے، پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو متعلقہ ڈی سی آفس میں درخواست دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں