2سابق ایس ایچ اوز نوکری سے فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دوسابق ایس ایچ اوز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ سابق سول لائن ذیشان خالد رندھاوا اور سابق ایس ایچ او ریل بازار قلب عباس کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہری کو اغواء اور غیر حاضری کی بنا پر نوکری سے برخاست کیا، برخاست ہونے والوں میں ذیشان خالد رندھاوا کو سی سی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا جبکہ قلب عباس پولیس لائن سے فرار ہوگیا تھا جو تاحال مفرور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں