35

2سگے بھائی مدمقابل

جڑانوالہ(نامہ نگار)حلقہ پی پی 101کی دلچسپ سیاسی صورتحال دو سگے بھائی مدمقابل، طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری ن لیگ، چچا سابق صوبائی وزیر اوقاف اکرم چوہدری پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کیلئے ملک بھر کی طرح جڑانوالہ کے حلقوں میں بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹوں کی تقسیم نے سیاست کے میدان میں ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے جڑانوالہ حلقہ پی پی 101 میں دلچسپ سیاسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ایک ہی گھرانے سے دو حقیقی بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے ہیں طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری پاکستان مسلم لیگ ن اور طلال چوہدری کے چچا سابق صوبائی وزیر اوقاف اکرم چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے حلقہ پی پی 101 میں طلال چوہدری کے والد اور چچا کے مابین مقابلہ کی فضا نے دلچسپ سیاسی صورتحال پیدا کر دی ہے اور دونوں بھائیوں کا ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی بازگشت ہر خاص و عام کی زبان پر ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہیں اور دونوں بھائیوں نے ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کر دی ہے فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں