33

2مئی کو دھاندلی کے خلاف دھرنے کا اعلان

کراچی (بیوروچیف)جمعیت علما اسلام ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے 2018کے انتخابات تسلیم نہیں کئے تھے، 2024 کے انتخابات بھی تسلیم نہیں ہیں اب فیصلے میدان میں ہوں گے، انہوں نے2مئی کو حکومت کے خلاف کراچیمیں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ امن و امان خراب ہے کچے کے ڈاکوں کو پیپلز پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کہتے ہیں سندھ میں امن و امان خراب ہے، آج کس منہ سے یہ کہتے ہیں کہ حالت خراب ہیں۔راشد سومرو کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوں کے پاس جدید اسلحہ ہے یہ کس کی مہربانی ہے، کچے کی تمام پولنگوں سے پپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے، وہاں کے منتخب نمائندگان کو ڈاکوں کی سرپرستی حاصل ہے اس کا واضع ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں