97

2ماہ کی تنخواہ سے محروم ، PHA کے 720 ملازمین نوکری سے فارغ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات میں غریب عوام کوریلیف دینے اوربے روزگاروں کوبرسرروزگارلانے والی مسلم لیگ ن کی حکومت میں پی ایچ اے نے 720ورک چارج ملازمین کو عیدسے قبل نوکریوں سے فارغ کرکے عیدکی خوشیوں سے بھی محروم کردیا جو 2ماہ کی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔3روزقبل فیصل آبادکے دورہ کے موقع پرسابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن فیصل آبادکے صدرشیخ اعجازاحمدنے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی موجودگی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کوپیشگی بتایاتھاکہ پی ایچ اے ورک چارج ملازمین کونکالنے کی منصوبہ بندی کررہاہے جس پر مریم نوازشریف نے کسی ایک ملازم کوبھی نہ نکالنے کاوعدہ کیاتھامگران کے 24گھنٹے بعد 720ملازمین کوفارغ کردیاگیاجبکہ انہیں 2ماہ گزرنے کے باوجودتنخواہوں کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ملازمین کو مقدمات درج کروانے کی دھمکی دے کر احتجاج سے بھی روک دیاگیاجس کے بعدوہ اآنسوبہاتے اوربددعائیں دیتے ہوئے گھروں کولوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں